نو مئی جلاؤ گھیراؤکیسز؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع 

Feb 13, 2026 | 10:11:AM
 نو مئی جلاؤ گھیراؤکیسز؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی )لاہورمیں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع ہوگئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی،سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی،سابق وفاقی وزیر اسد عمر ، علیمہ خانم، عظمیٰ خانم ، اعظم خان سواتی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر ، علیمہ خانم، عظمیٰ خانم ،اور اعظم خان سواتی کی جانب سے وکلاء نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

یہ بھی پڑھیں:تخت بھائی :ندی میں ڈوبنے سے 2 کمسن بچے جاں بحق
ملزمان نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔