بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کا پاکستان آنے کا عندیہ

Feb 13, 2025 | 23:23:PM
بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کا پاکستان آنے کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا۔

دلجیت دوسانجھ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے سوال و جواب کا سیشن رکھا۔

اس دوران اُن سے پاکستانی مداح نے پاکستان آنے سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’ہاں جی پاکستان آجائیں گے‘۔

واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ کا شمار اُن گلوکاروں میں ہوتا ہے جو بھارت اور پاکستان دونوں ممالک میں یکساں مقبولیت رکھتے ہیں۔
دلجیت دوسانجھ کے دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے کنسرٹس میں پاکستانی بھی شرکت کرتے اور اُن سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

بھارتی گلوکار کے اس بیان پر پاکستانیوں نے مسرت کا اظہار کیا اور اُن سے جلد آنے کی فرمائش بھی کردی۔

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: