جمعہ کے روز کہاں کہاں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدیدسرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔تا ہم شام/رات کے اوقات میں کوئٹہ ، قلعہ عبداللہ، مستونگ، قلات، چاغی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:مفتی قوی اور راکھی ساونت کا14فروری کو نکاح؟بڑادعویٰ سامنے آ گیا
سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اوراور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر شام/رات کے اوقات میں ہلکی بارش/ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔
آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی11،کالام منفی 06، گوپس، استور منفی 04،مالم جبہ اور بگروٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:کیویزٹیم کن کھلاڑیوں کیساتھ میدان میں اترے گی؟ کپتان مچل سینٹنر کا اہم بیان