فائنل میں بھی زبردست میچ کی امید ہے ،مچل سینٹنر

Feb 13, 2025 | 19:39:PM
فائنل میں بھی زبردست میچ کی امید ہے ،مچل سینٹنر
کیپشن: نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر پریس کانفرنس کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد)نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہاہے کہ پاکستان نے آخری میچ میں شاندار چیز کیا،فائنل میں بھی ایک زبردست میچ کی امید ہے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان مچل سینٹنرنے کہاکہ میچز ہائی سکورنگ ہورہے ہیں، فائنل میں بھی یہی امید ہے ،ہم نے ابھی تک اپنی پلیئنگ الیون فائنل نہیں کی ہے ۔

ان کاکہناتھا کہ فائنل سے پہلے ہمیں تیاری کا اچھا وقت مل گیا،پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کو کافی انجوائے کرتے ہیں،کراچی اور لاہور کا کراؤڈ بہت اچھا ہے، لگتا ہے فائنل میں بھی 99 فیصد ہمارے خلاف ہی ہوگا۔

کیویز کپتان کا کہناتھا کہ ہم نے تین دن میں دومیچز کھیلے تو تھوڑی تھکن ضرور تھی،کراچی میں اچھا ریسٹ مل گیا،ان کاکہناتھا کہ راچن رویندرا اب بہتر محسوس کررہے ہیں،ہم جلد بازی میں کوئی رسک نہیں لینا چاہتے،راچن کی کنڈیشن کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کل کے میچ میں اچھا سکور تھا،ممکن فائنل میں بھی ایسا ہی ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچانے والے شخص سے متعلق افسوسناک خبر آ گئی