شہباز شریف کا بی اے پی رہنما سردار خالد مگسی کو فون، حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت

Feb 13, 2024 | 20:32:PM
شہباز شریف کا بی اے پی رہنما سردار خالد مگسی کو فون، حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی) کو حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

شہباز شریف نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ سردار خالد مگسی کو ٹیلی فون کرتے ہوئے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے حکومت سازی میں خالد مگسی کو شمولیت کی دعوت دی، دونوں رہنماؤں نے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی، وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگ کی حمایت کا اعلان

   ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور خالد مگسی نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ  این اے 254 جھل مگسی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی کامیاب ہوئے۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کےخالد مگسی 79 ہزار 3 سو 4 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ہیں۔ این اے 254 کے امیدوار جے یو آئی کے نظام الدین 44 ہزار 7 سو 63 ووٹ ہی لے سکے۔