ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دبنگ انٹری

Feb 13, 2023 | 14:06:PM
ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دبنگ انٹری
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور کوچ معین خان نے فلمی انداز میں انٹری کرکے لوگوں کی توجہ سمیٹ لی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور کوچ سمیت دیگر کھلاڑیوں کی اسپانسر شپ معاہدے کیلئے ہیلی کاپٹر میں آمد ہوئی، فرنچائز کے مالک ندیم عمر سمیت کپتان سرفراز احمد، کھلاڑی سعود شکیل، محمد نواز اور کوچ معین خان ہیلی کاپٹر میں معاہدے کی تقریب میں پہنچے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

پی ایس ایل سیزن 8 کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور رئیل اسٹیٹ کمپنی کی شراکت داری ہوئی ہے۔

مقامی رئیل اسٹیٹ کمپنی پورے سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے باضابطہ اسپانسر رہے گی۔

تقریب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک اور دونوں فریقین کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جب کہ گلیڈی ایٹرز اور کمپنی کے نمائندے نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔