سلمان خان کی لتا منگیشکر کا گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل

Feb 13, 2022 | 15:47:PM
سلمان خان ، گانا
کیپشن: سلمان خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکا ر سلمان خان نے برصغیر کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کا گانا” لگ جا گلے کہ پھر یہ حسیں رات ہونہ ہو“گا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ لتا منگیشکر کا مشہورگانا ”لگ جا گلے کہ پھر یہ حسیں رات ہو نہ ہو“گا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے ۔لوگ سلمان خان کی آواز میں گانے کو خوب انجوائے کررہے ہیں ۔ سلمان خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ "لتا جی جیسا کبھی کوئی تھانہ کبھی ہوگا۔"


واضح رہے کہ چھ فروری کو برصغیر کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کاکرونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا جس پر بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ۔ بالی ووڈ کے سب اداکاروں اور گلوکاروں نے لتا منگیشکرکو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ۔لتامنگیشکر کی آخری رسومات ممبئی کے شیواجی پارک میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئیں۔ ان کی آخری رسومات میں سیاسی اور بالی ووڈ کی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:انڈین گانے پر عامر لیاقت کی نئی دلہن کیساتھ ایک اور ویڈیو وائرل