اہل ڈسکہ نے راج کماری کے جلسے کا بائیکاٹ کر کے سیاسی شعور کا ثبوت دیا, فردوس عاشق اعوان

Feb 13, 2021 | 22:21:PM
اہل ڈسکہ نے راج کماری کے جلسے کا بائیکاٹ کر کے سیاسی شعور کا ثبوت دیا, فردوس عاشق اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جعلی راجکماری کرسی کیلئے ماری ماری پھر رہی ہے، کرپشن کا پیسہ جلسے میں جھونک کر بھی جعلی راجکماری عوام کو اکٹھا نہیں کر سکی،ڈسکہ جلسے میں خالی کرسیاں جعلی راجکماری کو منہ چڑا رہی ہیں، اہل ڈسکہ نے راج کماری کے جلسے کا بائیکاٹ کر کے سیاسی شعور کا ثبوت دیا۔
معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج سیالکوٹی ٹھگ سے اظہار یکجہتی کیا گیا، ن لیگ کا جلسہ ایک سڑک تک محدود تھا، سڑک پر ہونے والا جلسہ سڑک پر ہی سمٹ گیا تھا،جی ٹی روڈ کی پارٹی آج سڑک کے ایک طرف رہ گئی تھی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ انہوں نے جھوٹ کی سیاست سے ملک کو یرغمال بنایا، ڈسکہ میں ایک چورنی نے چورنگی کو اپنے جھوٹ سے سجایا،جھوٹ بولنے والے مداری نسل درنسل جھوٹ پر چل رہے ہیں،کم لوگ ہوتے ہیں جو سچ کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ میں اوپن بیلٹ کی بات کی،کرپشن کے گٹھ جوڑ میں بھی حصہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،یہ لوگ ایسی صفائی سے جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ سچ لگتا ہے،ڈسکہ الیکشن عکاسی ہے ووٹ کو عزت دو کی آڑ میں نوٹ کو عزت دو ہے، یہ لوگ نوٹ کی سیاست کرتے ہیں ان کی سیاست چھانگا مانگا سے جڑی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مریم نواز کرپشن کی رانی ہیں،وزیراعظم عمران خان کرپٹ ٹولے کے اعصاب پر سوار ہیں،ان لوگوں کو اپنی اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے،بیٹی نے باپ کے نقشے قدم پرچلتے ہوئے پنجاب کے عوام کواکسایا،ن لیگ کے جلسے میں لسانیت کو ہوا دی گئی۔