ن لیگ سرپرائز کے لئے تیار رہے، فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن خصوصا (ن) لیگ ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن میں سرپرائز کے لئے تیار رہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن مہم میں (ن) لیگ کی پہچان منفی سیاست عروج پر ہے۔اپنی ٹوئٹ میں فرودس عاشق اعوان نے کہا کہ کبھی منشیات فروش عادی مجرموں اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کو سیاسی رنگ دیا جارہاہے تو کبھی وقوع پذیر ہی نہ ہونے والے واقعے کو عطاء تارڑ کی گرفتاری قرار دیکر مظلوم بننے اور پولیس کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ کان کھول کر سن لے، عوام اور حکومت آپ کے ان روایتی اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہ ہوگی بلکہ ایسی بھونڈی حرکتوں سے یہ کرپٹ لیگ خود کو مزید ایکسپوز کرے گی۔ اپوزیشن خصوصا (ن) لیگ خاطر جمع رکھے اور ضمنی انتخابات کے ساتھ ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائز کے لئے تیار رہے۔