گوجرانولہ اور لاہور میں چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے چالان ملنے پر شہریوں نےسر پکڑ لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال رانا)گوجرانوالہ میں شہری کی 12 سال قبل دوران ڈکیتی چھینے جانے والی موٹر سائیکل کا ای چالان آ گیا ، اس سے قبل لاہور کےعلاقےرائیونڈ کے ایک شہری کو پچھلے سال اپنی چوری شدہ موٹر سائیکل کے انوکھے ای چالان موصول ہوئے ہیں، اس کے علاوہ لاہور میں موٹر سائیکلیں قسطوں پرفروخت کرنے والے شہری کے نام پر 23 لاکھ سے زائد کے ٹریفک چلان ہوگئے۔
پنجاب میں ای چالانوں نے شہریوں کا برا حال کر دیا ہے ، حکومت نے ای چالان سسٹم پر عملددرآمد تو شروع کر دیا ہے، لیکن اس میں کوئی ایسا سسٹم نہیں اپنایا گیا کہ ای چالان کو بھیجنےسے قبل اس بات کی تصدیق کرلی جائےکہ موٹرسائیکل کا سٹیٹس کیا ہے ۔۔؟ اس کے لئے محکمہ پولیس کے مختلف شعبوں میں رابطہ ہونا چاہئے، جن میں سیف سٹی بھی شامل ہو ۔تاکہ شہری غیر ضروری پریشانی اور ذہنی کوفت بچ سکیں۔ اس ضمن میں حالیہ دنوں میں کافی تعداد میں واقعات سامنےآ رہے ہیں ۔ جن کا ذکر کیا جانا ضروری ہے تاکہ ٹریفک پولیس اس معاملے کو ضرور دیکھے تاکہ اس معاملے میں بہتر حکمت عملی اپناتے ہوئے لوگوں کی سہولت اچھا اور آسان طریقہ اختیار کیا جائے۔۔!
24 نیوز کے گوجرانوالہ میں نمائندے کےمطابق 2013 میں عثمان الیاس نامی شہری کی اروپ کے علاقہ میں موٹر سائیکل ڈاکوؤں نے چھین لی تھی ،سیف سٹی کے کیمروں نے باقاعدہ چوری شدہ موٹر سائیکل کی تصویر بھی جاری کر دی،تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان خاتون کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر چلا رہا ہے، موٹر سائیکل پولیس برآمد نہیں کرواسکی،تاہم چوری کی موٹر سائیکل سیف سٹی نے ڈھونڈ لی۔ متاثرہ شہری عثمان کا کہنا ہے کہ میں چالان بھرنے کو تیار ہوں، لیکن میری ڈکیتی میں چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کی جائے ۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق رائیونڈ کے ایک شہری کو اپنی چوری شدہ موٹر سائیکل کے انوکھے ای چالان موصول ہوئے۔ شہری کی موٹر سائیکل فروری 2024 میں چوری ہوئی تھی اور اس پر مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ پولیس اب تک موٹر سائیکل تلاش نہ کر سکی، مگر ای چالان گھر پہنچ گئے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز شہری کو دوسرا ای چالان موصول ہوا، جس میں بتایا گیا کہ چوری شدہ موٹر سائیکل لاہور کی سڑکوں پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیٹے کی یاد،جناردن سنگھ کی مسلم قبرستان کیلئے زمین عطیہ کرنے کی شاندار مثال
اس کے علاوہ لاہور ٹریفک پولیس کے انوکھے چالان نے شہری کے ہوش اڑا دیئے، موٹر سائیکلیں قسطوں پرفروخت کرنے والے شہری کے نام پر 23 لاکھ سے زائد کے ٹریفک چلان ہوگئے۔سیف سٹی ذرائع کے مطابق قسطوں کا کاروبار کرنے والے شہری کے نام پر 500 موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، 500 موٹرسائیکلوں کو سیف سٹی کی جانب سے 2 ہزار 71 چلان بھجوائےجاچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق قسطوں پرموٹرسائیکلیں فروخت کرنے والا شہری گڑھی شاہوکا رہائشی ہے جو 500 سے زائد موٹرسائیکلیں قسطوں پرفروخت کرچکا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خریداروں نے ابھی تک موٹرسائیکلوں کی مکمل قیمت دکاندار کو نہیں دی یا موٹرسائیکلیں اپنے نام نہیں کرائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک موٹرسائیکلیں قسطوں پرفروخت کرنے والے شہری کے نام پر ہی رجسٹرڈ ہیں اس لیے چالان اس کے نام پرہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں انفلوئنزا کی تیزی سے پھیلنے والی ذیلی قسم (سب کلاڈ-کے) کی نشاندہی