مردان؛ٹریفک حادثے میں دو خواتین سمیت 3افراد جاں بحق
کیپشن: حادثہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مردان میں 2گاڑیوں کے تصادم میں 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مردان میں رنگ روڈ سلیم خان کے قریب 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیوٹیم نے زخمی 62 سالہ احمد ساکن ساڑوشاہ اور جاں بحق 55 سالہ خاتون ساکن محمد آباد پھاٹک کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔حادثے کے دیگر افراد کو لوکل ٹرانسپورٹ میں ہسپتال منتقل کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر وردہ قتل کیس ؛مرکزی ملزمہ کے 16اکاؤنٹس منظر عام پر آ گئے