قتل پر اکسانے کا الزام، چیٹ GPT پر مقدمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے بڑھتے استعمال کے ساتھ کئی المناک واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں، اس ضمن میں حال ہی میں چیٹ جی پی ٹی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
امریکا میں گزشتہ برس ایک 56 سالہ شخص نے ذہنی اضطراب کے دوران اپنی 83 سالہ والدہ کا گلا گھونٹ کر قتل کیا اور بعد میں خودکشی کر لی، ابتدا میں اس واقعے کی وجوہات واضح نہیں تھیں۔
بعد ازاں مقتولہ کے اہل خانہ کی درخواست پر ہونے والی عدالتی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم اپنی بگڑتی ذہنی حالت کے باعث مسلسل چیٹ جی پی ٹی سے مشورے لیتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اے آئی چیٹ نے اس کے وہم اور شکوک کو کم کرنے کے بجائے مزید مضبوط کیا۔
مزید پڑھیں:محبت کا ڈھونگ ،خاتون ڈی ایس پی نے بزنس مین سے کروڑوں ہتھیا لیے
ملزم کے ذہن میں یہ خیال بیٹھ گیا تھا کہ اس کی والدہ اسے نقصان پہنچانا چاہتی ہیں اور چیٹ جی پی ٹی کے جواب اس کے شک کی تائید کرتے رہے۔
اس نئی پیش رفت کے بعد چیٹ جی پی ٹی کے خلاف خودکشی اور قتل پر اکسانے کے الزام میں مقدمے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکا میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی ایسے کیسز کی تحقیقات جاری ہیں جن میں اے آئی کے مشوروں نے ذہنی امراض کے شکار افراد پر منفی اثرات ڈالے۔