وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی وائس چیف آف دی نیول سٹاف کے عہدے پر تعینات

Dec 13, 2023 | 15:01:PM
وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی وائس چیف آف دی نیول سٹاف کے عہدے پر تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کو وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے برطانیہ رائل نیول کالج ڈارٹ ماؤتھ سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجوایٹ ہیں، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نیول کمانڈ اینڈ جنرل اسٹاف کالج فلپائن اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔ 

بیان میں کہا گیا ہے کہ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی متعدد کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں،وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کمانڈر پاکستان فلیٹ، کمانڈر کراچی اور ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (آپریشنز) کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی وزارت دفاع میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:سابق صوبائی وزیر کرنل (ر)محمد انور کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔