زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے

Dec 13, 2023 | 12:06:PM
زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے خضدار اور ملحقہ علاقوں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

خضدار اور ملحقہ  علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پرزلزلے کی  شدت 4اعشاریہ 9ریکارڈ کی گئی ۔

 یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا ہو گیا

خیال رہے کہ گزشتہ روزخیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے،  بونیر، لوئر دیر، اور خیبر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں مکین خوف میں مبتلا ہو گئے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔