وفاقی وزیر خورشید شاہ کو بڑی خوشخبری مل گئی

Dec 13, 2022 | 15:22:PM
فائل فوٹو
کیپشن: وفاقی وزیر خورشید شاہ کو بڑی خوشخبری مل گئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگانے کے بعد عدالت نے انہیں واپس جانے کی اجازت دے دی۔ احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خورشید شاہ کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

وفاقی وزیر کے وکیل مکیش کمار نے بتایا کہ جج نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں خورشید شاہ کوبیرون ملک علاج کی اجازت دے دی ہے، خورشید شاہ کو 10لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ایک ماہ کیلئے بیرون ملک جانےکی اجازت دی۔

خورشید شاہ کے وکیل کے مطابق عدالت نے ای سی ایل سےخورشید شاہ کا نام نکالنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہیں۔

خورشید شاہ نے نیب عدالت میں بیرون ملک علاج کیلئے درخواست جمع کرائی تھی جس پر نیب عدالت نے درخواست کی روشنی پر ایم ایس سول اسپتال کی سربراہی میں 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کو بیک بون ڈسک سمیت دیگر امراض کا سامنا ہے، تشخیص کیلئے خورشید شاہ کا بیرون ملک جانا لازمی ہے۔