کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

Dec 13, 2022 | 15:10:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے بعد اب اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اور سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی کی شادی تاریخ ایک مرتبہ پھر سامنے آگئی۔ 
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹر کے انتہائی قریب ذرائع نے بتایا ہے کہ اتھیا اور راہول جنوری کے آخری ہفتے میں شادی کررہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اتھیا اور کے ایل راہول کی شادی کی تاریخ سامنے آچکی ہے تاہم وہ افواہ ثابت ہوئی۔

 لیکن اس دفع بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات کا آغاز 21 جنوری سے ہوگا جبکہ شادی کھنڈالا میں واقع سنیل شیٹی کے بنگلے پر ہوگی جس میں خاص مہمانوں اور دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔