معروف بھارتی اداکارہ کا کم عمر گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد، ملزمہ گرفتار

Dec 13, 2021 | 21:29:PM
بھارتی اداکارہ، وقت پر کام ختم، کم عمر گھریلو ملازمہ، تشدد کا نشانہ
کیپشن: بھارتی اداکارہ گرفتار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ نے وقت پر کام ختم نہ کرنے پر کم عمر گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کی بہن کی درخواست پر اداکارہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملازمہ نے بتایا ہے کہ اداکارہ نے سینڈل سے اسے پیٹا، جس سے اس کے سر اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔پولیس کی طرف سے اداکارہ کی شناخت مخفی رکھی جا رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ کم عمر لڑکی تشدد کے بعد اپنے زخموں کا علاج کرانے خود ہی ہسپتال گئی جہاں اس کی خیریت دریافت کرنے اس کی بڑی بہن آئی اور اس نے اپنی بہن کی حالت دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کے مطابق اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون سے پہلی ہلاکت۔۔وزیراعظم کا بڑا اعلان