سوشانت سنگھ کی سابق گرل کی مہندی ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Dec 13, 2021 | 19:49:PM
انکیتالوکھنڈے، مہندی کی تقریب، تصاویر، وائرل
کیپشن: سوشانت سنگھ، انکیتا لوکھنڈے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گزشتہ سال خودکشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ گرل فرینڈ و اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کی مہندی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
انسٹاگرام پر انکیتا لوکھنڈے نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔انکیتا لوکھنڈے نے اپنی مہندی کی تقریب میں سفید اور گلابی رنگ کے خوبصورت لہنگے کا انتخاب کیا جبکہ ان کے ہونے والے شوہر نے بھی اپنی منگیتر کے لباس سے ملتا جلتا لباس پہنا۔

یہ بھی پڑھیں: شازیہ منظور کے گانے پر علیزے شاہ کا زبردست ڈانس۔۔۔آخر میں افسوسناک واقعہ پیش آگیا؟ویڈیو وائرل
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انکیتا نے اپنے منگیتر اور اہلخانہ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے اپنی مہندی کی تقریب کو خوب انجوائے کیا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھ کہ ’ہم جو پیار بانٹتے ہیں وہ میری مہندی کو بہت خوبصورت بناتا ہے۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ لمحے ہمیشہ یادگار رہیں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں: دسمبر کی چھٹیاں کب دی جائیں؟ حکومت کا نئی تجویز پر غور۔۔۔طلبا کیلئے پریشان کن خبر