ملکی تاریخ میں کبھی اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں آئی۔۔شہباز شریف

Dec 13, 2021 | 18:28:PM
 شہباز شریف ، احتساب عدالت ، پیشی
کیپشن: شہباز شریف ، احتساب عدالت میں پیشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی موجودہ لہر نے ہر گھر کو تباہ حال کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی تاریخ میں کبھی اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:لاپتہ افراد۔۔ تمام چیف ایگزیکٹوز پر آرٹیکل 6 نہ لگادیں؟ چیف جسٹس اسلا م آباد ہائیکورٹ

موجودہ مہنگائی کی لہر نے ہر گھر کو تباہ حال کر دیا ہے، آج لوگ آسمان کی جانب ہاتھ اٹھا کر انہیں بددعائیں دے رہے ہیں جنہوں نے ان کا جینا حرام کر دیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ آج لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں، ادویات اور دودھ سمیت ہر چیز کی قیمتیں انتہائی زیادہ ہوچکی ہیں، آج صورتحال ایسی ہو چکی ہے کہ یقین مانیں خوف آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کی مہندی کہاں ہوئی؟ کون کون آیا؟