سدھارتھ شکلا کی سالگرہ پرشہناز گِل نے کیا کیا؟اہم خبر سامنے آ گئی

Dec 13, 2021 | 15:04:PM
بھارت ، شو بگ باس ،اداکارہ شہناز گِل ، بوائے فرینڈ ،سدھارتھ شکلا، سالگرہ 
کیپشن:  بھارتی اداکارہ شہناز گِل  اوراداکار سدھارتھ شکلا(فائل فوٹو) 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ اور اداکارہ شہناز گِل نے اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہناز گِل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر سدھارتھ شکلا کی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی،اداکارہ کی اس انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو بھی جذباتی کردیا۔

اس تصویر سے یہ صاف ظاہر ہورہا ہے کہ شہناز گِل سدھارتھ شکلا کو اپنی زندگی میں بہت اہمیت دیتی تھیں۔

 ایک صارف نے لکھا کہ’ رونا آگیا‘۔ایک اور صارف نے لکھا کہ’وہ تمہارے ساتھ ہی ہے بچے!‘صارف نے مزید لکھا کہ’ آپ کے سدھارتھ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکبادجبکہ ایک صارف نے لکھا کہ’وہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا، دونوں سے محبت کرتا ہے‘۔
 خیال رہے کہ رواں سال 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دنیا سے رخصت ہوگئے تھے جس کے بعد سے ان کی گرل فرینڈ شہناز گِل بہت اداس رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شازیہ منظور کے گانے پر علیزے شاہ کا زبردست ڈانس۔۔۔آخر میں افسوسناک واقعہ پیش آگیا؟ویڈیو وائرل