بابر کا ان فٹ ہونا مایوس کن خبر ہے،مصباح ،وقار یونس 

Dec 13, 2020 | 19:15:PM
 بابر کا ان فٹ ہونا مایوس کن خبر ہے،مصباح ،وقار یونس 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انجریز کسی بھی پروفیشنل اسپورٹس کا حصہ ہیں، بابر اعظم جیسے باصلاحیت کھلاڑی کا انجری کے سبب ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے آئوٹ ہونا بہت مایوس کن ہے تاہم یہ اسکواڈ میں شامل دیگر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا ایک بہترین موقع ہے۔
تفصیلات کے مطا بق مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے بابر اعظم سے بات کی ہے،وہ ٹی ٹونٹی سیریز سے آو¿ٹ ہونے پر بہت افسردہ ہیں کیونکہ وہ مکمل فوکس اورٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے آغاز کے منتظر تھے۔ ہمیں ابھی آگے بہت کرکٹ کھیلنی ہے اور ہم پرامید ہیں کہ وہ جلد فٹ ہوکر دوبار ہ کرکٹ میں واپس آجائیں گے۔دوسری جانب بولنگ کوچ وقار یونس نے بھی بابراعظم کی انجری کو ٹیم کے لیے دھچکا قرار دے دیا ہے بولنگ کوچ نے کہا کہ انجریز کھیل کا حصہ ہیں لیکن سیریز سے قبل اچانک کپتان کی انجری ٹیم کے لیے دھچکا ہے، بابر دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک اور پاکستان کے لیے بھی مسلسل پرفارم کر رہے ہیں، اس لیے ایک جھٹکا تو لگا ہے۔