خود کشی ؟بھارتی اداکارہ  گھر میں مردہ پائی گئی 

Dec 13, 2020 | 10:41:AM
خود کشی ؟بھارتی اداکارہ  گھر میں مردہ پائی گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) متعدد بھارتی  فلموں میں اداکاری کرنیوالی بنگالی اداکارہ آریا بینر جی جنوبی کولکتہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائی گئی-

تفصیلات کے مطابق  بھارتی شہر کولکتہ کی پولیس نے اطلاع دی ہےکہ   اداکارہ آریا بینر جی اپنے  اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی ۔کولکتہ پولیس ایک عمارت کی تیسری منزل پر واقع اداکارہ کے اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی، تو انہیں بیڈ روم میں 33 سالہ آریا بنرجی کی لاش ملی- تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیات کر رہی کہ اداکارہ کی موت کے محرکات کیا ہیں۔
آریا بینر جی فلم’’ دی ڈرٹی پکچر ‘‘میں بھی کام کرچکی ہے- مرحوم اداکارہ ستار پلیئرنکھل باندیوپادھیائے کی بیٹی آریا بینر جی نے ایل ایس ڈی: لو سیکس اور دھوکہ سمیت کئی فلموں میں کام کیا تھا-