ایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹریشن پورٹل 17 سے 21 اگست تک دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)پی ایم ڈی سی نے 20 ستمبر 2026 کو شیڈول ایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹریشن پورٹل 17 سے 21 اگست تک دوبارہ کھول دیا جائے گاتاکہ رہ جانے والے امیدوار مقررہ فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن مکمل کرسکیں۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے 20 ستمبر 2026 کو شیڈول ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سہولت کیلئے رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا جائے گا، پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا رجسٹریشن پورٹل 17 سے 21 اگست تک فعال رہے گا، جس کے دوران رہ جانے والے امیدوار مقررہ فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن مکمل کرسکیں گے۔
پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ نامکمل درخواستیں منسوخ کرنے کا حق محفوظ ہے، کونسل کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 20 ستمبر 2026 کو شیڈول ہے، امیدوار مزید تفصیلات کے لیے پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ سے رجوع کرسکتے ہیں، پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ سے متعلق پبلک نوٹس ٹیسٹ منعقد کرنے والی یونیورسٹیوں کو بھی بھجوا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1.40کروڑ ڈالر کا اضافہ