امیدواروں سے رابطے کا طریقہ کار بہتر بنانے کیلئے اہم اطلاعات ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے جنرل ریکروٹمنٹ امیدواروں سے رابطے کا طریقہ کار بہتر بناتے ہوئے اہم اطلاعات ویب نوٹس، ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے جنرل ریکروٹمنٹ کے امیدواروں سے روابط کے طریقہ کار میں اصلاحات کرتے ہوئے جنرل ریکروٹمنٹ کے امیدواروں کو اہم اطلاعات ویب نوٹس، ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کمیشن کے مطابق دستاویزات کی جانچ پڑتال اور انٹرویو سے متعلق اطلاع بھی ویب نوٹس، ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے دی جائے گی، جبکہ درخواست مسترد ہونے کی وجہ سے بھی امیدواروں کو آگاہ کیا جائے گا، ایف پی ایس سی نے بتایا کہ نمائندگی یا ریویو پٹیشن مسترد ہونے کی اطلاع بھی ویب نوٹس، ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے دی جائے گی۔ حتمی انتخاب سے متعلق اطلاع بھی امیدواروں کو انہی ذرائع سے فراہم کی جائے گی۔ کمیشن کے مطابق تقرری کے لیے سفارش کیے گئے امیدواروں کو بذریعہ ڈاک بھی اطلاع دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 15اگست بروز ہفتے کو ہوگی