سائیبر اٹیک کا خطرہ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے آن لائن درخواستیں بند کر دیں

Aug 13, 2026 | 19:51:PM
سائیبر اٹیک کا خطرہ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے آن لائن درخواستیں بند کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)  فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے   آن لائن درخواستیں وصول کرنے  اور آن لائن رجسٹریشن کی سہولتیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

ادارہ کی جانب سے اس  کو  ممکنہ سائبر خطرات سے بچنے کے لئے سکیورٹی اقدام قرار دیا گیا ہے۔ 

ایف پی ایس سی نے  ممکنہ سائبر خطرات کے پیش نظر  آج صبح دس بجے سے  ویب سروسز ریڈ اونلی  mode   پر ٹرانسفر کر دی ہیں۔ تمام ویب سروسز 16 اگست تک ریڈ اونلی موڈ میں رہیں گی۔

ایم پی ٹی 2027 کی آن لائن رجسٹریشن اور درخواست کی سہولت عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔  ایم پی ٹی 2027 کیلئے آن لائن رجسٹریشن 16 اگست دوپہر 12 بجے تک معطل رہے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد میں سرکاری گاڑیوں سے پیٹرول اور ڈیزل چوری کرنے میں ملوث دو افرادگرفتار