وفاقی وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

Aug 13, 2025 | 21:14:PM
وفاقی وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، ملاقات میں پاک برطانیہ  تعلقات، پاکستانیوں کیلئے ہنر، روزگار کے مواقعوں کی فراہمی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری سالک حسین نے برطانوی حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ برطانیہ میں 16 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، گزشتہ ایک سال میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 6 ارب ڈالر زر مبادلہ پاکستان بھجوایا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں جنہیں مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے پاکستان نے متعدد قانونی اور انتظامی اقدامات کیے ہیں، برطانیہ اور پاکستان کے اسٹرٹیجک تعلقات دو طرفہ ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستانی نژاد شہری برطانیہ کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں، برطانیہ میں سیاست، تجارت اور کھیل کے شعبوں میں پاکستانیوں کی خدمات نمایاں ہیں جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

جین میریٹ نے کہا کہ ملاقات میں ہنر کی فراہمی اور نصاب میں اصلاحات کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔