فیلڈ مارشل کے کامیاب امریکی دورے پر خراج تحسین پیش کیلئے قرارادادپنجاب اسمبلی میں جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر کے کامیاب امریکی دورے اور بھارتی عزائم بے نقاب کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کر دی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کادہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب کرنا اورملکی وقار بلند کرنا قابل ستائش ہے۔
متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیمیں قراردینا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا ثمر ہے۔
پاکستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردی کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق بڑی کامیابی ہے،صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان سمجھتا ہے کہ" را "کے فتنہ الہندوستان کے ساتھ روابط ہیں، بھارت پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے فتنہ الہندوستان کو مالی امداد فراہم کرتا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستان میں دہشتگردوں کی بھارتی سرپرستی کا واضح ثبوت ہے، بھارت کے دہشتگردانہ عزائم نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہیں،پنجاب اسمبلی کا ایوان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوکامیاب امریکی دورہ پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔
آخری میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں دہشتگردی کے تناظر میں بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنا نا گزیر تھا،یہ ایوان دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ اندرونی وبیرونی سازشوں سے محفوظ رکھے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ پھر تبدیل ، وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا بیان بھی آ گیا