کالج میں ڈانس پارٹی کے دوران 17 سالہ طالبہ ہلاک

Aug 13, 2023 | 20:31:PM
کالج میں ڈانس پارٹی کے دوران 17 سالہ طالبہ ہلاک
کیپشن: طالبہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک کالج میں پارٹی کے دروان سٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ کی 17 سالہ طالبہ گرکر ہلاک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت کے شہر تلنگانہ میں اس وقت پیش آیا ہے جب انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر کی طالبہ ڈانس کرتے ہوئے اچانک زمین پر گر گئی۔17 سالہ طالبہ دیپتی سٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے اچانک چکرا کر گر پڑی جس کے بعد اسے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن حالت خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے بڑے ہسپتال لے جانے کا مشورہ دیا۔دوسرے ہسپتال منتقلی کے دروان ہی دیپتی کی موت ہوگئی، اہلخانہ کا بتانا ہے کہ ان کی بیٹی کچھ دنوں سے بیمار تھی۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سواروں کیلئے اچھی خبر؛ جشن آزادی پر 5 لٹر مفت پیٹرول کا اعلان