کھاریاں: پی ٹی آئی جھنڈے پیچنے پر صحافی گرفتار

Aug 13, 2023 | 18:45:PM
کھاریاں: پی ٹی آئی جھنڈے پیچنے پر صحافی گرفتار
کیپشن: کھاریاں میں پی ٹی آئی جھنڈے پیچنے پر گرفتار ہونے والا صحافی اشفاق شاہین
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(تنویر نقوی) کھاریاں میں پی ٹی آئی کے جھنڈے پیچنے پر صحافی گرفتار ہو گیا۔

کھاریاں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پرچم فروخت کرنے پر مقامی صحافی گرفتار ہو گیا، ضلع کھاریاں کے تھانہ گلیانہ کی حدود باغانوالہ میں  اشفاق شاہین نامی صحافی پی ٹی آئی کے جھنڈے بیچ رہا تھا، اشفاق نے روزگار کے سلسلہ میں موضع باغانوالہ کے قریب دُکان بنا رکھی ہے، وہ جشن آزادی کی مناسبت سے بیج، سٹیکرز اور جھنڈے وغیرہ بیچتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کپتان کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑیوں نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں

صحافی اشفاق شاہین کے اہلِ خانہ کے مطابق تھانہ گلیانہ پولیس نے ان کو دوکان سے گرفتار کیا اور جھنڈے بھی برآمد کیے، ہمارے پاس پرانا سٹاک 2018کے الیکشن ٹائم کا بھی پڑا ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی کے چند جھنڈے پڑے ہوئے تھے، تھانہ گلیانہ پولیس نے دُکان سے کسی اسلحہ کی کھیپ کی مانند برآمد کیا اور اشفاق شاہین سمیت جھنڈے بھی تھانے لے گئے، اب پولیس بضد ہے کہ جھنڈے بیچنے کا پرچہ دینا ہے۔