افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز ، قومی ٹیم کا 3 روزہ تربیتی کیمپ کل سے شروع

Aug 13, 2023 | 17:05:PM
افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز ، قومی ٹیم کا 3 روزہ تربیتی کیمپ کل سے شروع
کیپشن: افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز ، قومی ٹیم کا 3 روزہ تربیتی کیمپ کل سے شروع
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) سری لنکا میں افغانستان کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے قومی کھلاڑیوں کا کل سے لاہور میں تین روزہ تربیتی کیمپ شروع ہو گا۔

ایشیا کپ اور ورلڈکپ سے پہلے شیڈول افغانستان کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اِن ایکشن ہوں گے، لاہور میں 3 روزہ تربیتی کیمپ میں ابتدائی طور پر عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، سلمان آغا اور سعود شکیل شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور اعزاز پاکستانی بلے بازوں کے نام

ان کے ساتھ حال ہی میں ایمرجنگ کپ اور دورہ آسٹریلیا میں بہترین پرفارمنس دینے والے 8 نوجوان کرکٹرز کو بھی ٹریننگ کا موقع دیا جائے گا، قومی اسکواڈ 17 اگست کو سری لنکا روانہ ہو گا جبکہ کپتان بابر اعظم سمیت لنکن پریمیئر لیگ  کھیلتے قومی کھلاڑی ہمبن ٹوٹا میں ہی ٹیم سکواڈ کو جوائن کریں گے۔