سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب منعقد

Aug 13, 2023 | 10:55:AM
سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب منعقد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ کے زیر اہتمام  جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں پاکستانی شہریوں نے  بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ 

تفصیلات کے مطابق  سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے اور وی آئی پی پروڈکشن کے اشتراک سے جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی، بڑی تعداد میں پاکستانی مردوخواتین نے شرکت کی  ،اس موقع پر مقامی گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کیے،وی آئی پی ایونٹ کے ڈائریکٹر عمیر شیخ نے کہا سعودی عرب میں مقیم پاکستانی جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں، سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری پہچان اور شناخت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سیاستدانوں، صحافیوں کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد
سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان اور وی آئی پی پروڈکشن کے باہمی اشتراک سے جشن آزادی کی بڑی تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی مردوخواتین نے شرکت کی ، شرکاء نے سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ، پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری پہچان اور شناخت ہے بیرون ممالک مقیم پاکستانی ملکی سفیر ہیں انہیں چاہئے کہ وہ پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کریں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں جشن آزادی کی تقریب میں ثقافتی اسٹالز سمیت دیگر سرگرمیاں بھی شامل تھیں جن سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے۔