پی ٹی آئی  رہنما  کی ن لیگی قیادت کو دھمکی

Aug 13, 2022 | 15:58:PM
پی ٹی آئی,24 نیوز ,فواد چوہدری,شہباز گل,رانا ثنااللہ,شہباز شریف, نیشنل ہاکی سٹیڈیم ,عمران خان
کیپشن: فواد چودھری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پی ٹی آئی  رہنما  کی ن لیگی قیادت کو دھمکی ۔ساتھ ہی ساتھ خبردار کردیا کہ  اگر  بنی گالہ پر چھاپے مارے تو جاتی امرا اور  ن لیگ کی قیادت کے گھر بھی دور نہیں ہیں۔

لاہور  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سنیئر نائب صدر  فواد چوہدری  نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور دیگر کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے، رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو کس چیز کا خوف ہے، آئیں اور خود کو قانون کے سامنے پیش کریں۔  ہم اسٹریٹ موومنٹ شروع کریں تو 5 دن یہ حکومت نہیں چل سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: رسول اللہ ﷺ کے خلاف بولنے والی زبان گنگ،آنکھ دیکھنے سے محروم

مزید کہتے ہیں کہ  شہباز گل پر بہت پریشر ڈالا گیا کہ وہ کہیں کہ انہوں نے بیان عمران خان کے کہنے پر دیا ہے لیکن شہباز گل نے کل مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا کہ انھوں نے وہ بیان خود دیا تھا۔

 کوئی میٹنگ ہوئی نہ کوئی بیان ہوا، رانا ثنااللہ کو قصے کہانیاں گھڑنے کا شوق ہے۔شہباز شریف الیکشن کا اعلان کریں تو فریم ورک پر بات کر سکتے ہیں، حکومت کا مطالبہ ہوگا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت ختم کر دیں۔ہم سے دو صوبوں کی حکومتیں ختم کرنے کا کہا گیا تو ہم سندھ حکومت کے خاتمے کی بات کریں گے۔صوبائی حکومتیں ختم کرنے کی باتیں الیکشن فریم ورک ہیں، پہلے الیکشن کا اعلان تو کریں پھر اس معاملے پر بھی بات ہو سکتی ہے۔

یاد رہے تحریک انصاف آج نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں قوت کامظاہرہ کرے گی ،عمران خان جلسہ عام اور آزادی کے جشن سے خطاب کریں گے جبکہ گلو کار پرفارم کریں گے۔