عثمان بزدار کو بڑا ریلیف مل گیا

Aug 13, 2022 | 13:16:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار جعلی اراضی انتقال کیس میں بری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ویب ڈیسک ) سابق وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کو جعلی اراضی انتقال کیس میں بری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کیس کی سماعت اسپیشل جج اینٹی کرپشن نوید احمد قریشی نے کی جس سلسلے میں عثمان بزدار عدالت  میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں پر 900 کینال اراضی جعلی انتقال کرنے کا الزام تھا جس پر اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ  پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:جشن آزادی:حکومت کا بڑا اعلان

عدالت نےتحقیقاتی ٹیم  کی رپورٹ کی روشنی میں  عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کو بے گناہ قرار دیا اور عثمان بزدار پر الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا۔