اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی شرمیلی کے روپ میں ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی 

Aug 13, 2021 | 23:56:PM
اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی شرمیلی کے روپ میں ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ وماڈل نادیہ حسین کی شرمیلی کے روپ میں ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی، مداح اداکارہ کا یہ روپ دیکھ کر دنگ رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق نادیہ حسین نے اپنے انسٹا گرام پر شرمیلی کے روپ میں ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اداکارہ نے سرخ رنگ کا لباس پہن رکھا ہے اور جیولری سے لوڈ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شرلین چوپڑا نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ را ج کندرا کیلئے نئی مصیبت کھڑ ی ہو گئی

نادیہ حسین ویڈیو میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں ، ویڈیو کا آغاز کچھ اس طرح ہوتا ہے”ہائے اللہ۔۔میں شرمانے کیلئے تیار ہوں“
آپ لوگ ذرہ تعریف تو کریں میری کمنٹوں میں ۔
نادیہ حسین کی یہ ویڈیو بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور چند گھنٹوںمیں ہی 71 ہزار کے قریب لوگ ان کی ویڈیو دیکھے ہیں اور اداکارہ کی خوب پذیرائی کررہے ہیں ۔

یاد رہے کہ اداکارہ اس سے پہلے بھی اپنے انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز شیئر کر چکی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ آمنہ لیاس کو سنیک ویڈیو پر مزاحیہ کلپ بناتے ہوئے تھپڑپڑگیا، ویڈیو وائرل