اداکارہ شرلین چوپڑا نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ را ج کندرا کیلئے نئی مصیبت کھڑ ی ہو گئی

Aug 13, 2021 | 00:01:AM
اداکارہ شرلین چوپڑا نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ را ج کندرا کیلئے نئی مصیبت کھڑ ی ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)راج کندرا پر دھوکے سے فحش فلمیں بنوانے اور آن لائن پوسٹ کرنے کا الزام عائد کرنے والی اداکاراﺅں میں شرلین چوپڑا بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شر لین چو پڑا نے  راج کندرا کے ساتھ شوٹنگ کے پہلے دن بنائی گئی ایک تصویر آن لائن پوسٹ کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس تصویر میں شرلین انتہائی مختصر کپڑوں میں راج کندرا اور ایک اور شخص کے ساتھ موجود ہیں اور راج کندرا اس میں وکٹری کا نشان بنا رہے  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نئی نویلی بھابھی دیور کے ساتھ گھر سے رفو چکر۔۔وا پسی کے بعد دونوں نے ایسا کا م کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے

اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی اس تصویر کے ساتھ شرلین چوپڑا نے لکھا ہے کہ ”یہ شرلین چوپڑا ایپ کے لیے شوٹنگ کے پہلے دن بنائی گئی تھی۔ شوٹنگ کا آغاز29مارچ 2019ءکو ہوا تھا۔ یہ میرے لیے ایک بالکل نیا تجربہ تھا، میں نے اس سے پہلے کبھی کسی ایپ کے لیے کام نہیں کیا تھا۔ یہ امید اور جوش سے بھرا دن تھا۔ اس دن ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایک دن اس کام کی وجہ سے ہمیں پولیس تفتیش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:زوہیب چاہتے تھے کہ نازیہ حسن کی شادی کسی سے بھی نہ ہو۔۔گلوکا رہ کے سابق شوہر کا انکشاف