زوہیب چاہتے تھے کہ نازیہ حسن کی شادی کسی سے بھی نہ ہو۔۔گلوکا رہ کے سابق شوہر کا انکشاف

Aug 12, 2021 | 22:32:PM
زوہیب چاہتے تھے کہ نازیہ حسن کی شادی کسی سے بھی نہ ہو۔۔گلوکا رہ کے سابق شوہر کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)گلو کا ر زوہیب حسن اور نازیہ حسن نے ایک دو ر میں پاکستانی پا پ گلو کا ری کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا تھا۔نہ صرف پا کستان بلکہ با لی وڈ میں بھی ان کی دھو م مچ گئی تھی ۔اب زو ہیب حسن کے بیان پر نازیہ حسن کے سابق شوہر مرزا اشتیاق بیگ کا ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق نازیہ حسن کے سابق شوہر مرزا اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ زوہیب حسن پہلے دن سے چاہتے تھے کہ نازیہ کی شادی کسی سے بھی نہ ہو۔نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے اشتیاق بیگ نے کہا کہ نازیہ کی آمدن پر ہی زوہیب حسن کی گزر بسر ہوتی تھی۔مرزا اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان بھی کیا۔

یا د  رہے کہ پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے اپنی بہن نازیہ حسن کی موت سے متعلق اہم انکشافات کیے تھے۔زوہیب حسن نے کہا کہ نازیہ نے لندن میں حلفیہ بیان میں لکھوایا تھا کہ شوہر نے اسے کچھ کھلایا تھا،نازیہ نے لکھوایا کہ شوہر اس کے ساتھ بُرا سلوک کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکا رہ نا دیہ خا ن کی بیٹی نے وا لدین کا سر فخر سے بلند کر دیا