اداکارہ آمنہ لیاس کو سنیک ویڈیو پر مزاحیہ کلپ بناتے ہوئے تھپڑپڑگیا، ویڈیو وائرل

Aug 13, 2021 | 23:38:PM
اداکارہ آمنہ لیاس کو سنیک ویڈیو پر مزاحیہ کلپ بناتے ہوئے تھپڑپڑگیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فلم اور ٹی وی اداکارہ آمنہ الیاس کو سنیک ویڈیو پر مزاحیہ کلپ بناتے ہوئے تھپڑ پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ آمنہ الیاس نے سنیک ویڈیو پر مزاحیہ کلپ بنانے کیلئے حصہ لیا،33 سالہ اداکارہ ایک مرد کھلاڑی کا کردار ادا کررہی تھی جو مختلف لڑکیوں میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور بہت کم سنجیدہ رہتا ہے۔
آمنہ الیاس کے انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے مردوں کے سفید ہوڈی، نیلی جیز پہنی ہوئی ہے،اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنے چہرے پر مونچھیں بھی بنا رکھی ہیں اوراس کے ساتھ ایک لڑکی بیٹھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تر کی میں ہنی مو ن کے دوران حریم شا ہ کا نیا رو پ۔۔ویڈیو منظر عا م پر آگئی
رومینٹک فلم دیکھنے کے دوران اداکارہ تھوڑا سا بھٹک جاتی ہے اور اپنے ساتھ بیٹھی لڑکی سے گلے ملنے کی کوشش کرتی ہے مگر وہ لڑکی اس طرح کے موڈ میں بالکل بھی نہ تھی اور آمنہ الیاس کے منہ پر تھپڑمار دیتی ہے۔
ویڈیو یہاں پر ختم نہیں ہوتی، آمنہ الیاس ساتھ بیٹھی لڑکی سے کہتی ہے بہناں ،کیا ہو گیاہے بہناں، میں تویہاں پڑا ریموٹ اٹھا رہا تھا،آپ میری بہنوں جیسی ہیں اچھا اپنی بیسٹ فرینڈ کو نہ بتانا وہ میری گرل فرینڈ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ حسین کی خواجہ سرا کے روپ میں ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل