راہول گاندھی سمیت 23رہنماؤں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل

Aug 13, 2021 | 20:23:PM
راہول گاندھی سمیت 23رہنماؤں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)ہندو ستان کی  اپوزیشن جماعت کانگریس کا کہنا ہے کہ رہنما راہول گاندھی سمیت 23رہنماؤں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس اور کانگریس پارٹی سے متعلق 7 اکاؤنٹس ٹوئٹر نے معطل کر دیئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق ٹوئٹرترجمان کا کہنا ہے کہ کانگریس رہنماؤں اور پارٹی اکاؤنٹس قواعد کی خلاف ورزی پر معطل کئے گئے ہیں اور ممنوعہ مواد ڈیلیٹ کرنے پر دوبارہ بحال کر دیئے جائیں گے۔ کانگریس ذرائع کا بتانا ہے کہ کانگریس رہنماؤں نے بھارت میں جنسی زیادتی کا شکار ہونےوا لی9 سالہ دلت بچی کے خاندان کی تصاویر شیئرکی تھیں۔ کانگریس حامیوں نے ٹوئٹر کےاقدام کیخلاف راہول گاندھی کو پروفائل پکچر بنا لیا ہے۔

کانگریس پا رٹی کے سر کر دہ رہنما ئوں نے ٹو یٹر انتطامیہ کے اس اقدا م کی مذمت کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:نمرہ خان کے سابق شوہر کی ویڈیو پر ادا کا رہ متھیرا کا زبر دست ردعمل۔۔کھری کھری سنا دیں