وزیر خزانہ کی آئی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور کیپٹل مارکیٹس پر تبادلہ خیال

Apr 13, 2026 | 22:50:PM
وزیر خزانہ کی آئی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور کیپٹل مارکیٹس پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار دیوپ سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور آئی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے درمیان نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور کیپٹل مارکیٹس پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے معاشی اثرات پر روشنی ڈالی گئی ۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ  حکومت پاکستان صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور بروقت اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ 

وزیر خزانہ نے پاکستان کیلئے آئی ایف سی کی مسلسل حمایت کو سراہا، خاص طور پر مقامی کرنسی میں مالی معاونت فراہم کرنے کے کردار کو اہم قرار دیا۔

 وزیر خزانہ نے نجی شعبے کی سرمایہ کاری بڑھانے، پیداواریت بہتر بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے آئی ایف سی کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سینیٹر اورنگزیب نے آئی ایف سی سے پاکستان میں کیپٹل مارکیٹس کی ترقی کیلئے تعاون کی درخواست کی۔ وزیر خزانہ نے ٹریڈ فنانس میں آئی ایف سی کے کردار کو بھی سراہا ۔

وزیر خزانہ نے زرعی شعبے میں ترقی اور جدت کے فروغ کیلئے آئی ایف سی اور وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے زراعت کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں پاکستان اور آئی ایف سی کے درمیان مضبوط شراکت داری کو مزید فروغ دینے اور نجی شعبے کے ذریعے پائیدار اقتصادی ترقی کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان فٹبال فیڈریشن کا بڑا فیصلہ، ای کھیلوں میں باضابطہ انٹری

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: