سری لنکا کیخلاف اچھی کرکٹ کھیلی ،سیریز میں اعتماد ملے گا، ٹام لیتھم

Apr 13, 2023 | 21:19:PM
سری لنکا کیخلاف اچھی کرکٹ کھیلی ،سیریز میں اعتماد ملے گا، ٹام لیتھم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا)پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا ہےکہ سری لنکا کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی ہے جس سے اس سیریز میں اعتماد ملے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹام لیتھم کا کہنا ہے کہ سیریز سے پہلے پاکستان آکر پریکٹس کے لئے کم وقت ملا مگر ہم اچھا پرفارم کریں گے ، پی ایس ایل میں اچھی پچز تھیں امید ہےکہ اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ، پاکستان کے پاس اچھے کھلاڑی ہیں ان کے خلاف اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

کیوی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس کوالٹی فاسٹ باولرز ہیں ان کا سامنا کرنے کو تیار ہیں ، ہم 2ماہ قبل پاکستان میں ون ڈے سیریز جیت کر گئے تھے اس کا فائدہ ہوگا۔