معروف ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

Apr 13, 2023 | 19:52:PM
معروف ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
سورس: @instagram/ alyzehgabol
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارو ماڈل علیزے گبول نے فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اپنے پہلے عمرے کی خوشخبری مداحوں کو دیتے ہوئے کچھ تصاویر اور ویڈیوز  شیئرکردی، اداکارہ ایک ہفتہ قبل عمرے کی سعادت کیلئے مکہ المکرمہ گئیں تھیں، تصاویر میں اداکارہ کو صحن کعبہ میں کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by @alyzehgabol

علیزہ نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے  کیپشن  میں لکھا کہ " الحمدللہ میرا پہلا عمرہ مکمل ہوا وہ بھی رمضان المبارک میں جمعے کے دن اس سے زیادہ خوشی اور شکر گزار نہیں ہو سکتا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ حقیقت تھی، میں نے اس منظر کا تصور کیا اور خواب دیکھا اور کعبہ کو چھونے کے لیے برسوں تک، یہ بالآخر سچ ہو گیا، ایسا محسوس ہوا کہ میرا دل گھر پر ہے۔"

View this post on Instagram

A post shared by @alyzehgabol

اداکارہ نے مزید دعا کی کہ" اللہ ہماری دعائیں قبول فرمائے، ہمیں معاف فرمائے اور ہر ایک کو اس روح پرور تجربے کا تجربہ کرنے کا موقع نصیب فرمائے آمین"۔

View this post on Instagram

A post shared by @alyzehgabol

خیال رہے کہ  شوبز انڈسٹری کی کئی معروف  شخصیات نے اس رمضان میں عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے.

View this post on Instagram

A post shared by @alyzehgabol