کاجول کو ابتدائی کیرئیر میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

Apr 13, 2023 | 18:01:PM
کاجول کو ابتدائی کیرئیر میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟
سورس: @instagram/kajol
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اپنے کیرئیر کے شروعات کی مشکلات سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ "انہیں شروع میں کالی، موٹی اور چشمش کہہ کر پکارا جاتا تھا"۔

تفصیلات کے مطابق 1992 ئ میں فلم "بےخودی "سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی  خوبرو اداکارہ کاجول نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں شروعات میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،ایک شو میں بات کرتے ہوئے کاجول نے کہا کہ "انہیں شروع میں کالی، موٹی اور چشمش کہا جاتا ہے تاہم وہ ان باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کام پر محنت کرتی تھیں کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ وہ وہاں موجود منفی تبصرے کرنے والوں سے کئی بہتر ہیں"۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ "وہ اپنے سانولے رنگ کو بہتر کرنے کیلئے بہت جدوجہد کرتی رہیں اور پھر انہوں نے خود کو آئینے میں دیکھ کر بہت مشکل سے یہ یقین دلایا کہ وہ خوبصورت ہیں اور اچھی لگ رہی ہیں"۔

 یاد رہے کہ ایک پرانے انٹرویو میں کاجول نے رنگ گورا کرنے کیلئے کسی قسم کی سرجری کروانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ "وہ پہلے 10 سال تک دھوپ میں شوٹنگ کرتی رہیں جس کی وجہ سے ان کی جلد مزید سیاہ ہوگئی تھی مگر اب وہ گھر میں رہتی اور دھوپ میں کام نہیں کر رہیں اس لیے ان کا رنگ صاف ہوگیا ہے"۔

View this post on Instagram

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

واضح رہے کہ 1993 میں کاجول نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم "بازی گر" سے کامیابی حاصل کی اور اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)