بلوچستان پولیس میں پہلی بار اینٹی رائٹ ویمن یونٹ قائم

Apr 13, 2023 | 17:47:PM
بلوچستان پولیس میں پہلی بار اینٹی رائٹ ویمن یونٹ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان کے سب سے بڑے صوبےبلوچستان میں پہلی بار پولیس میں اینٹی رائٹ ویمن یونٹ قائم کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان پولیس نے جدید پولیسنگ کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے پہلا اینٹی رائٹ ویمن یونٹ قائم کر دیا ہے ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ایڈمنسٹریشن بلوچستان غلام اظفر مہیسر کے مطابق لیڈیز کانسٹیبلز پر مشتمل اینٹی رائٹ ویمن ونگ میں 40 تربیت یافتہ خواتین کیڈٹس شامل کی گئی ہیں، ان خواتین پولیس اہلکاروں کو ہنگاموں، بدامنی کے دوران حالات اور  شرپسندوں سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے جب کہ خواتین اہلکاروں کو اینٹی رائٹ سازو سامان اور آلات سے بھی لیس کیا گیا ہے۔ 

ڈی آئی جی بلوچستان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اس طرح کے خصوصی یونٹ کی پہلے کوئی مثال موجود نہیں، کراچی، لاہور اور پشاور پولیس میں بھی یہ یونٹ قائم نہیں ہوا ہے، ویمن اینٹی رائٹ ونگ قائم کرنا جدید دور کے عسکری تقاضوں میں سے ایک ہے، ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق یہ یونٹ ابتدائی طور پر کوئٹہ پولیس میں قائم کیا گیا ہے، بعدازاں اس کا دائرہ ڈویژن اور پھر بلوچستان کے ہر ضلع کی سطح پر لے جایا جائےگا۔