الیکشن کمیشن کو 21 ارب کی فراہمی کا بل قومی اسمبلی سے مسترد

Apr 13, 2023 | 17:27:PM
الیکشن کمیشن کو 21 ارب کی فراہمی کا بل قومی اسمبلی سے مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پنجاب اور خیبر پختونخوا میں  الیکشن کے حوالے سے حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے کی فراہمی کا بل قومی اسمبلی نے مسترد کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کی فراہمی کا بل مسترد کر دیا،سپریم کورٹ نے دونوں صوبوں میں الیکشن کیلئے وفاقی حکومت کو 10 اپریل تک 21 ارب روپے فراہم کرنے اور الیکشن کمیشن کو 11 اپریل تک اس حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا تاہم سپریم کورٹ کی بتائی ہوئی تاریخ تک الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی نہ ہو سکی۔

اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز نوٹسز جاری کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور گورنر اسٹیٹ بینک کو اپنے چیمبر میں طلب کیا تھا،  آج سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے صدر اور وزیراعظم سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ قومی اسمبلی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی اخراجات کی مد میں الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فراہم کرنے کا بل مسترد کر دیا ہے۔قبل ازیں قومی اسمبلی و سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے لیے فنڈ دینےکا بل مسترد کر دیا تھا۔