ریحام خان پھر عمران خان کیخلاف  بول پڑیں

Apr 13, 2022 | 13:38:PM
 ریحام خان پھر عمران خان کیخلاف  بول پڑیں
کیپشن: عمران خان اور ریحام خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ریحام خان نے عمران خان کو پشاور سے حکومت مخالف مہم شروع کرنے پر پھرتنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ میں 4 مارچ کو پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کا ذکرکیا اور کہا کہ پشاور دھماکے میں درجنوں نمازی شہید ہوئے ،لیکن عمران خان متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے پشاور نہیں گئے اور اب اپنی حکومت مخالف مہم پشاور سے شروع کر رہے ہیں،جہاں عمران خان اب بھی حکومت میں ہیں۔

 خیال رہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان وزارت عظمیٰ سے فارغ ہونے کے بعد آج سے نئی حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کا آغازپشاور جلسے سے کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیںوزیراعظم آفس میں بڑی تبدیلیاں