کراچی : تعلیمی اداروں میں سگریٹ، تمباکو اور نکوٹین کے استعمال پر مکمل پابندی عائد

Sep 12, 2025 | 19:08:PM
 کراچی : تعلیمی اداروں میں سگریٹ، تمباکو اور نکوٹین کے استعمال پر مکمل پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے تمام تعلیمی اداروں میں سگریٹ تمباکو اور نکوٹین کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد  کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول تعلیم نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ،فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا ،منشیات کے استعمال کی خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی ۔کسی بھی کوتاہی عدم تعمیل پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ذمہ دار پائے جانے والوں کے  قانون کےمطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیورات ہتھیانے والا بلیک میلر گرفتار