توشہ خانہ ٹوکیس:عمران خان کا ایک مرتبہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق ایک مرتبہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ٹرائل رکوانے اور اپیل کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
ہائی کورٹ میں یہ اپیل بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے نومبر 2024 میں بریت کی درخواست مسترد کی تھی جس کے خلاف 21 جنوری 2025 کو اپیل دائر کی گئی۔
اپیل کی آخری سماعت 25 اپریل کو ہوئی، اس کے بعد سے معاملہ زیر التوا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اپیل میں تاخیر سے درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ ٹرائل کورٹ غیر معمولی تیزی سے کارروائی آگے بڑھا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
درخواست گزار کے مؤقف کے مطابق اپیل پر فیصلہ آنے سے پہلے اگر ٹرائل مکمل ہوگیا تو اپیل کا فائدہ ختم ہو جائے گا۔
اسی لیے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اپیل کا فیصلہ ہونے تک ٹرائل روکا جائے۔