صدر آصف علی زرداری آج چین جائیں گے  

Sep 12, 2025 | 10:23:AM
صدر آصف علی زرداری آج چین جائیں گے  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک )صدر مملکت آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر آج سے اکیس ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے ۔

دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت شنگھائی، چنگڈو اور سنکیانگ کے دورے میں چین کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے دنیا کو چونکا دیا

ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات، تجارتی و اقتصادی تعاون اور پاک چین اقتصادی راہداری پر تبادلۂ خیال ہوگا، دونوں ممالک کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر بھی بات کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی صدر مملکت کے ساتھ چین کا دورہ کریں گے۔