امریکی سفیر کا گوادر کا دورہ، ’اقتصادی، توانائی اور تعلیمی ترقی کے اقدامات پر زور دینا ہوگا‘

Sep 12, 2023 | 20:31:PM
امریکی سفیر کا گوادر کا دورہ، ’اقتصادی، توانائی اور تعلیمی ترقی کے اقدامات پر زور دینا ہوگا‘
کیپشن: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گوادر کا دورہ کیا، دورے کے دوران بلوچستان کو ترقی دینے، تجارت اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کا اعادہ کیا۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکہ اور بلوچستان کے درمیان کامیاب تعلق کی طویل تاریخ ہے، گزشتہ سال کے دوران امریکی اعانت سے اکتالیس مراکز صحت کی کامیابی سے تجدید کی گئی، تعلیم کے میدان میں امریکی اعانت سے بی یو آئی ٹی ای ایم ایس اور سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں پروگراموں کو فروغ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: برطانیہ نے پاکستانیوں کے لیے اسکالر شپس کا اعلان کردیا

امریکی سفیر نے مزید کہا کہ بلوچی اور مختلف دوسری زبانوں کی تدریس اور تعلیمی مواد کو ترقی دے کر آئندہ نسل کے نوجوانوں کو بااختیار بنایا گیا، ڈونلڈ بلوم نے سیاسی رہنماؤں، گوادر ایوان ہائے صنعت و تجارت کے نمائندوں، حکومتی اور نجی شعبے کے مختلف رہنماؤں سے تعمیری مذاکرات کیے۔

امریکی سفیر نے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بلوچستان کی ترقی کیلئے امریکی اعانت کا اعادہ کیا اور ان اقدامات کا ذکر کیا جن کے ذریعے پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ماحول کو بہتر بناسکتا ہے۔