وزیراعلی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور رجب طیب اردوان ٹرسٹ ہسپتال مظفر گڑھ کا دورہ

Sep 12, 2023 | 17:17:PM
وزیراعلی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور رجب طیب اردوان ٹرسٹ ہسپتال مظفر گڑھ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی صوبائی وزراء کے ہمراہ کوسٹرز میں مظفر گڑھ پہنچ گئے, ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور رجب طیب اردوان ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ملتان شہر کے دوسرے روز بھی طوفانی دور ہ کیا ، انہوں نے کابینہ کے ہمراہ کارڈیالوجی ، شہباز شریف ہسپتال ، پریس کلب ، دربار شاہ شمس اور کیڈٹ کالج کا  بھی دورہ کیا اور مختلف پروجیکٹس کا بھی افتتاح کیا ،  جس کے بعد صوبائی ورزاء کے ہمراہ کوسٹز میں مظفر گڑھ پہنچ گئے۔

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ کا دورہ کیا ،وزیراعلی محسن نقوی نے استقبالیہ کاؤنٹر پر پرچی کے اجراء کے عمل کا مشاہدہ کیا، سی ٹی سکین روم،ایکسرے اور ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا ، سرجیکل اور میڈیکل وارڈز کا جائزہ لیا او رادارہ برائے نفسیات وترک منشیات کا دورہ بھی کیا۔
وزیراعلی محسن نقوی نے مریضوں اور لواحقین سے علاج دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا،مریض کی طرف سے استعمال شدہ سرنج کے دوبارہ استعمال کی شکایت پر فوری تحقیقات کا حکم جاری کردیا،اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے تحفظ کے لئے انفیکشن فری ماحول کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم،ڈاکٹرجمال ناصر،چیف سیکرٹری،سیکرٹری صحت،انسپکٹر جنرل پولیس،ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
دوسری جانب وزیر اعلی محسن نقوی  نے رجب طیب اردوان ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ کیا ،مختلف شعبوں کا معائنہ،مریضوں کی خیریت سمیت ہسپتال میں طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا  اور رجب طیب اردوان ہسپتال سے ملحق نیا نرسنگ سکول بنانے کا اعلان کیا ۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے ویٹنگ ایریامیں مریضوں اور تیمارداروں سے ملاقات کی اور مریضوں کے فوری علاج معالجے کے لئے ہدایات دیں،اس موقع پر بزرگ مریضہ نے وزیر اعلی محسن نقوی سے شفقت کا اظہار کیا اور دعائیں دیں۔نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے  مریضوں کے علاج معالجے کے لئے بہترین مینجمنٹ کی ہدایت دیں، بزرگ مریض کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرنے کی ہدایت کی،ایمرجنسی آپریشن تھیٹر ، استقبالیہ کاونٹر،ڈائیلسز یونٹ کا معائنہ کیا ،6 ماہ سے کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لیے انتظار کرنے والے 17 سالہ لڑکے کو فوری طور پر پی کے ایل آئی منتقل کرنے کی ہدایت دی  اور ڈائیلسز کے مریضوں کا بیک لاگ ختم کرنے کے لئے پلان طلب کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے امریکی اسلحہ سندھ کے کچے تک پہنچ چکا ہے:بلاول بھٹو زرداری

محسن نقوی نے  کہا کہ اضافی شفقٹ اور مزید ڈائیلسز مشین کے ذریعے مریضوں کو سہولتوں دی جاتیں،وزیر اعلی محسن نقوی کو ہسپتال کے امور سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

دوسری جانب وزیر اعلی محسن نقوی نے مظفر گڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ کی سائٹ کا بھی دورہ کیا،وزیر اعلی محسن نقوی کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ انہوں نے انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کے لئے جلد اقدامات کا حکم دیا ۔